پی سی ایس ڈبلیو کی چئیرپرسن کو بحال کیا جائے

| 25 May 2019

پریس ریلیز

پی سی ایس ڈبلیو کی چئیرپرسن کو بحال کیا جائے

لاہور 25 مئی 2019 : حکومتِ پنجاب نے پنجاب کمیشن برائے حقوقِ نسواں(پی سی ایس ڈبلیو)  کی چئیرپرسن فوزیہ وقار کوقواعدوضوابط کے برخلاف ایک دم سے برطرف کردیا ہے جس پرپاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق(ایچ آرسی پی) کو شدید تشویش ہے۔

 ایچ آرسی پی نے نوٹیفکیشن کی فوری واپسی اورمحترمہ وقارکی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا شمارعورتوں کے حقوق کے پُرعزم دفاع کاروں میں ہوتا ہے اوران کی کارکردگی ہمیشہ سے لائقِ تحسین رہی ہے ۔ انسانی حقوق کے اداروں  کے کام کا دائرہ کارپہلے ہی بہت محددو ہے لہذا اُنہیں سیاسی مصلحت کی نذرنہ کیا جائے۔بلکہ اگران کو بامعنی بنانا مقصود ہے تو پھراُنہیں آزادی کے ساتھ کرنے دیا جائے۔

 

ڈاکٹرمہدی حسن

چیئر پرسن

 

Category: Urdu

Comments are closed.