قمرظفراے۔چوہدری کی اہلیہ کی وفات دکھ کا باعث ہے
پریس ریلیز
لاہور
17-اپریل 2017
لاہور
17-اپریل 2017
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے مسزقمرظفر اے۔ چوہدری کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے مرحومہ ایچ آرسی پی کے گھرانے کا ایک اہم فرد تھیں۔
مسز چوہدری کمیشن کی سرگرمیوں، خاص طورپرفکر کی آزادی اورخواتین کے حقوق جیسے معاملات میں ہمیشہ سے سرگرم رہی ہیں۔
ان کی دیرنہ بیماری نے گذشتہ چند برسوں سے انہیں ایچ آرسی پی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے محروم رکھا، تاہم جب بھی انہوں نے لاہورمیں کمیشن کی ماہانہ اجلاسوں میں شرکت کی، اپنی قابل قدرآرائے کا اظہارضرورکیا۔
ایچ آرسی پی کے عہدیداران اورعملے کے اراکین ائیرمارشل ظفراے چوہدری اوران کے بچوں سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔
یہ حقیقت اپنی جگہ موجود ہے کہ ائیرمارشل چوہدری نے کمیشن کے قیام سے لے کراب تک اس کے لیے جو شاندارخدمات سرانجام دی ہیں، اس سارے عمل میں مرحومہ نے ان کا بھرپورساتھ دیا مگراس حقیقت کو ایک طرف رکھ دیں تو پھربھی ایچ آرسی پی مسزچوہدری کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔
ایسے دوست اورخیرخواہ جو ائیرمارشل چوہدری کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرنا چاہتے ہوں، وہ zafar.chaudhry@gmail.comپربراہ راست ای میل کرکے یا 0345-4672527پرفون کرکے ایچ آرسی پی کے مینیجرایڈمنسٹریشن مسٹرالیاس کے ذریعے اظہارہمدردی کرسکتے ہیں۔

(ڈاکٹر مہدی حسن)
چیئر پرسن ایچ آرسی پی
Category: Urdu