تیراہ میں جاری تشدد کے باعث لوگ بے دخل ہونے پر مجبور
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے وادی تیراہ، خیبرایجنسی میں پائی جانے والی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایچ آر سی پی نے وادی تیراہ سے تشدد کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے جلوزئی میں قائم خیمے پر گزشتہ جمعہ کو ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم 17افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کمیشن بم دھماکے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ یہ امر قابل افسوس ہے کہ حکومت وادی میں اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہے جہاں انتہا پسندوں نے گزشتہ کئی ماہ سے تشدد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تشدد کی حالیہ لہر کے بعد بیشتر علاقے پر حکومت کا کنٹرول ختم ہوگیا ہے۔ ایچ آر سی پی کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ وادی تیراہ میں دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔ علاوہ ازیں حکومت کو ان لوگوں کی بہبود اور بحالی¿ نوکے لیے موثر اقدامات کرنے چاہئیں جو مذکورہ کشیدگی کے باعث نقل مکانی کرگئے ہیں۔
زہرہ یوسف
چیئر پرسن
Category: Urdu