بریگیڈیرعابد حمیدکی موت : ایچ آرسی پی اور انسانی حقوق کے لیے بہت بڑا نقصان

| 8 December 2018

پریس ریلیز

بریگیڈیرعابد حمیدکی موت : ایچ آرسی پی اور انسانی حقوق کے لیے بہت بڑا نقصان

لاہور، 8 دسمبر2018۔ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق(ایچ آرسی پی) کوبریگیڈیر(ریٹائرڈ) رائو عابد حمید کے انتقال کا شدید دکھ ہوا ہے جو جمہ کو لاہورمیں وفات پاگئے ۔ آج جاری ہونے والے ایک بیان میں ایچ آرسی پی نے کہا: ‘ مرحوم بریگیڈیرانسانی حقوق کے مخلص کارکن تھے اور25 سے زیادہ برسوں تک ایچ آرسی پی کی جنرل باڈی کے رکن رہے۔  کمیشن کے نقش قدم پرچلتے ہوئے، وہ پاکستان میں جمہوریت کی تحریک کے غیرمتزلزل حامی رہے۔

ایچ آرسی پی کی شہرت میں بریگیڈیرحمید کا کرداربہت اہم تھا۔ ایچ آرسی پی نے 1995 میں فوجداری نظام میں اصلاحات لانے کی غرض سے ان کی سربراہی میں ایک منصوبے کی بنیاد رکھی جس کا مقصد قیدیوں، خاص طورپرخواتین، بچوں اوربیمارقیدیوں کی حالت میں بہتری لانا تھا۔ انہوں نے ملک میں فوجداری نظام انصاف کے مروجہ ضابطوں کو پاکستان کے آئین اورعالمی اصولوں کی مطابقت میں لانے کے لیے کئی اہم فیکٹ فائنڈنگ کیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے بیرونی ممالک کی جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کو واپس لانے اوران کے قانونی حقوق کے لیے کئی قانونی جنگیں لڑیں۔  

‘ایچ آرسی پی کے ساتھ اپنے آخری برسوں کے دوران، وہ اپنی سخت محنت کا ایک پیسہ تک لیے بغیرکمیشن کی خدمت کرتے رہے۔ انہیں ایک ہردلعزیزساتھی اورانتہائی عاجز انسان کے طورپریاد کیا جائے گا، تاہم ایک ایسے فرد کے طورپربھی جوایچ آرسی پی کے نصب العین کے ساتھ وابستہ رہا۔ ان کی موت نہ صرف ایچ آرسی پی کے لیے بلکہ پاکستان میں سول سوسائٹی اورانسانی حقوق کی تحریک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔’

ڈاکٹرمہدی حسن

چئیرپرسن

 

 

Category: Urdu

Comments are closed.