ایچ آر سی پی مُنو بھائی کی موت پر غمزدہ ہے

| 22 January 2018
پریس ریلیز
لاہور
20-جنوری 2018
 
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) کو مُنوبھائی کی وفات پر شدید دکھ اور تکلیف پہنچی ہے ہے۔ مُنو بھائی ایک اعلیٰ پائے کے شاعر، ڈرامہ نگار وکالم نگار اور غریب وپسماندہ طبقوں کے مخلص ساتھی تھے۔ 
انہوں نے پاکستان میں جمہوری نظام کے لیے بے مثال خدمات پیش کیں، خاص طور پر 1970 اور1980 کی دہائیوں کے دوران جب پاکستان پر فوجی آمریت مسلط تھی۔ مُنوبھائی کے دشمن اور دوست، دونوں جمہوریت کے لیے ان کی خدمات کے معترف ہیں۔ ان کی جدوجہد کی شکل خواہ جو بھی تھی، انہوں نے ہمیشہ سچائی اور عوام کے حقوق کا ساتھ دیا۔
ایچ آر سی پی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ مُنوبھائی تین برس تک کمیشن کی انتظامی کونسل کے رکن رہے اور کمیشن نے ان کے مشورے کو ہمیشہ قدر سے نوازا۔
مُنو بھائی کو وہ تمام لوگ طویل وقت تک یاد کرتے رہیں گے جن کی زندگیوں پر وہ اثر انداز ہوئے۔ نیز، وہ اپنے مداحوں اور دور کے دوستوں کے دلوں میں بھی زندہ وجاوید رہیں گے۔ڈاکٹر مہدی حسن
چیئر پرسن ایچ آرسی پی

Category: Urdu

Comments are closed.