انسانی حقوق کا کورس متعارف ہونا انتہائی خوشی کا مقام ہے

| 1 June 2018

پریس ریلیز

انسانی حقوق کا کورس متعارف ہونا انتہائی خوشی کا مقام ہے

لاہور،یکم جون 2018: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق(ایچ آرسی پی) کو یہ جان کرانتہائی خوشی ہوئی ہے کہ لاہورسکول آف اکنامکس نے ایچ آرسی پی کی شریک بانی مرحومہ عاصمہ جہانگیرسے متاثرہوکرایم فل ڈویلپمنٹ سٹڈیز پروگرام میں ‘انسانی حقوق و ترقی’ کے نام سے پوسٹ گریجوایٹ کورس شروع کیا ہے۔

لاہور سکول نے گریجوایٹ انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ سٹیڈیز کی گیلری میں محترمہ عاصمہ جہانگیر کی تصویربھی آویزاں کی ہے۔ اس سے قبل وہاں معروف دانشورڈاکٹرمحبوب الحق اورڈاکٹرحمزہ علوی کی تصاویرنصب ہیں۔ ان دونوں نے اس حوالے سے بہت زیادہ جدوجہد کی ہے کہ معاشی ترقی کو انسانی حقوق کے تناظرمیں دیکھا جائے ۔ آج جاری ہونے والے ایک بیان میں، ایچ آرسی پی نے کہا: ‘عاصمہ جہانگیرکی ذات اورپاکستان ميں انسانی حقوق کی تحریک میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا لاہورسکول کا فیصلہ بہت زیادہ ستائش کا مستحق ہے۔’

ڈاکٹرمہدی حسن

چئیرپرسن

Category: Urdu

Comments are closed.