RSSCategory: Urdu

کراچی میں کشیدگی پر قابو پایا جائے، شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے

| 20 May 2013

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے کراچی میں کشیدگی اور تشدد میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور تمام فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ معقول رویے کا مظاہرہ کریں اور ملک کو درپیش مشکلات کے ازالے پر توجہ مبذول کریں۔ پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کمیشن نے […]

Continue Reading

لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے

| 13 May 2013

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ 11 مئی کو کیے گئے عوام کے فیصلے کا احترام کریں اور کچھ بھی ایسا کرنے سے پرہیز کریں جو جمہوری نظام کو پٹری سے اتار سکے۔ اس بات پر زور دینے کی وجہ یہ ہے کہ پورے ملک میں ایچ […]

Continue Reading

پولنگ کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنایا جائے

| 10 May 2013

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے انتخابی امیدواروں اور سیاسی کارکنوں کے قتل، ریلیوں اور انتخابی دفاتر پر حملوں اور سابق وزیراعظم مسٹر یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے اغواءسمیت انتخابات سے قبل تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پولنگ کے عمل کومکمل […]

Continue Reading

سربجیت کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے

| 2 May 2013

 پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے بدھ کو ہسپتال میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی قیدی سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اسلام آباد اور دہلی پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کے باعث دو طرفہ تعلقات کو متاثر ہونے سے بچانے اور […]

Continue Reading

گروی مشقت کا فی الفور خاتمہ ہونا چاہئے۔این سی اے بی ایل

| 29 April 2013

29 – اپریل 2013 گروی مشقت مخالف قومی کمیشن (این سی اے بی ایل) نے وفاقی و صوبائی حکومتوں، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گروی مشقت کے خاتمے کے لیے یکجا ہوکر کام کریں۔ اپنی جنرل باڈی کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے […]

Continue Reading

انسانی حقوق کی بنیادی خلاف ورزیوں پر توجہ نہیں دی جارہی

| 19 April 2013 | 0 Comments

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے ملک بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیشن نے بالخصوص مذہبی اور فرقہ وارانہ اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد، دور افتادہ علاقوں میں ریاست کی موثر رٹ کی غیر موجودگی، خراب نظم وضبط، جبری گمشدگیوں […]

Continue Reading

الیکشن کی آمد پر تسلسل سے ہونے والے ناپسندیدہ واقعات کی مذمت

| 5 April 2013

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے الیکشن کی آمد کے موقع پر تسلسل سے ہونے والے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جو کمیشن کی نظر میں لوگوں کے جمہوری حقوق کو سلب کرنے اور کوتاہ بین حلقوں کی حوصلہ افزائی کا سبب بنیں گے۔ جمعہ کو جاری کئے جانے والے ایک بیان میں […]

Continue Reading

تیراہ میں جاری تشدد کے باعث لوگ بے دخل ہونے پر مجبور

| 25 March 2013

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے وادی تیراہ، خیبرایجنسی میں پائی جانے والی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایچ آر سی پی نے وادی تیراہ سے تشدد کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے جلوزئی میں قائم خیمے پر گزشتہ جمعہ کو ہونے والے بم […]

Continue Reading

پروین رحمان کا قتل قابل مذمت ہے

| 14 March 2013

پروین رحمان ، ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پراجیکٹ (او پی ڈی) کی بیہمانہ ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) آزادی، انصاف اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے تمام پاکستانیوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے دشمنوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جو ان کی امید کا […]

Continue Reading

کراچی میں ہونے والے بم دھماکے قابل مذمت ہیں

| 4 March 2013

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے کراچی میں حالیہ دو بم دھماکوں کی مذمت کی ہے اورعقیدے کے باعث شہریوں کو نشانہ بنانے کے نہ ختم ہونے والے سلسلے پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ایچ آر سی پی نے کہا: ایک اور […]

Continue Reading