Category: Urdu
اظہار رائے کی آزادی پر حملے کی ہر کوشش کی مزاحمت کی جائے گی
پریس ریلیز لاہور 11-ستمبر، 2017 پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے ایک مجوزہ قانونی مسودے پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے جس کا بظاہر مقصد پرنٹ میڈیا کی زبان بندی ہے اور کہا ہے کہ سول سوسائٹی ایسی کسی بھی کوشش کی مزاحمت کرے گی۔ پیر کو جاری ہونے والے […]
جبری گمشدگیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے:ایچ آر سی پی
پریس ریلیز لاہور 30-اگست2017 پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان جبری گمشدگیوں کی غیر قانونی سرگرمی کے خاتمے کے لیے فوری ٹھوس اقدامات کرے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ میڈیا کو جاری کیے گئے ایک […]
مستونگ میں ہزارہ برادری کے لوگوں کا قتل قابل مذمت ہے
پریس ریلیز لاہور 19جولائی2017 پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے بلوچستان میں ہزارہ شیعہ برادری کے خلاف بہیمانہ تشدد کے حالیہ ترین واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اقلیتی برادری کے خلاف تشدد پر قابو پانے اور معروف شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے میں حکومتی ناکامی پر شدید […]
کمرہ عدالت میں عاصمہ جہانگیر کے ساتھی وکلاء پر حملہ قابل مذمت ہے
پریس ریلیز لاہور 22-جون 2017 پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی)نے عدالت عالیہ لاہور کے کمرہ عدالت میں معروف وکیل عاصمہ جہانگیر کے ساتھی وکلاء پر درجنوں وکیلوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ بروز جمعرات جاری ہونے والے ایک بیان میں کمیشن نے کہا: ’’ایچ آر سی پی عاصمہ جہانگیر […]
ایک صحافی کا قتل، دوسرے کو سنگین خطرات تشویش کا باعث ہیں
پریس ریلیز لاہور 12-جون 2017 پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے ہری پور میں ایک صحافی کے قتل جبکہ لاہور میں دوسرے کو قتل کی دھمکیوں اور ان پر ہونے والے بظاہر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں، کمیشن نے کہا:’’ ہمیں […]
بدین میں اغواء ہونے والے چار سیاسی کارکنوں کی بازیابی کا مطالبہ
پریس ریلیز لاہور 29-مئی 2017 پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے بروز ہفتہ اور اتوار ضلع بدین میں چار سیاسی کارکنوں کی مبینہ جبری گمشدگی کی مذمت کی ہے۔ پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کمیشن نے کہا: ’’ہفتے کو رات گئے اور اتوار کو علی الصبح ضلع بدین کے چار مختلف دیہاتوں […]
اظہار رائے پربے جا پابندیاں جمہوریت اور معاشرے کے لیے تباہ کن ہیں
پریس ریلیز لاہور 19مئی 2017 پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے اظہار رائے پر بے جا پابندیوں اور خوف وہراس کی فضا پر تشویش کا اظہار کیا ہے اورحکومتی نمائندوں کی طرف سے ایسے بیانات کو بھی تشویشناک قرار دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلح افواج کے خلاف ہتک کے […]
گلگت ۔ بلتستان میں انسداد دہشت گردی قانون کے چوتھے شیڈول سے 47 ناموں کا اخراج قابل ستائش اقدام ہے
پریس ریلیز لاہور 11-مئی 2017 پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے گلگت۔ بلتستان میں انسداد دہشت گردی قانون کے چوتھے شیڈول کی فہرست سے 47 افراد کے نام حذف کرنے کے حکومتی اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جن لوگوں کے نام فہرست میں بدستور موجود ہیں انہیں منصفانہ […]
قمرظفراے۔چوہدری کی اہلیہ کی وفات دکھ کا باعث ہے
پریس ریلیز لاہور 17-اپریل 2017 پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے مسزقمرظفر اے۔ چوہدری کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے مرحومہ ایچ آرسی پی کے گھرانے کا ایک اہم فرد تھیں۔ مسز چوہدری کمیشن کی سرگرمیوں، خاص طورپرفکر کی آزادی اورخواتین کے حقوق جیسے معاملات میں ہمیشہ سے سرگرم رہی ہیں۔ ان کی […]
مردان میں طالبعلم کے قاتلوں کے خلاف کارروائی؛ اورمعاشرتی بربریت کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں
پریس ریلیز لاہور 14-اپریل 2017 پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق(ایچ آرسی پی) نے جمعرات کے روز عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں ہجوم کے ہاتھوں ایک طالبعلم کی ہلاکت پرشدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔ کمیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اوروحشیانہ قتل کے […]