مطیع اللہ جان کو فوری طور پر رہا کیا جائے
پریس ریلیز
مطیع اللہ جان کو فوری طور پر رہا کیا جائے
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے اس مطالبے کی تائید کرتا ہے کہ وفاقی حکومت سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کی بحفاظت رہائی کے لیے فوری اقدامات کرے۔ انہیں آج اسلام آباد کے ایک کالج کے باہر، جہاں ان کی اہلیہ پڑھاتی ہیں، سےاغواء کرلیا گیا۔
ہمیں میڈیا کو کنٹرول کرنے، آزادانہ رائے کاگلا گھونٹنے اور سیاسی اختلاف رائے کو دبانے کی بڑھتی کوششوں پر سخت تشویش ہے۔ ایسے اقدامات کے باعث ایک مسلسل خوف کی فضاء قائم ہے۔ مطیع اللہ جان نے ان لوگوں کو جرآت مندی سے ساتھ دیا ہے جو اپنے بنیادی انسانی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مذہبی یا سیاسی عقائد سے بالاتر ہوکر ہر فرد کو تحفظ فراہم کرے۔ مطیع اللہ جان کا اغواء بزدلانہ کارروائی اور فوری تلافی کی متقاضی ہے۔
چیئرپرسن ڈاکٹر مہدی حسن کی ایماء پر
Category: Urdu