حنا جیلانی کو امریکن سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

| 29 July 2020

حنا جیلانی کو امریکن سوسائٹی آف انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

لاہور، 29 جولائی۔ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کو یہ بتا کر بڑی مُسرت محسوس ہو رہی ہے کہ امریکن سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء نے حنا جیلانی کو 2020 کے لیے گرانقدر اعزازی رکن ایوارڈ سے نوازا ہے۔ 

 حنا جیلانی ایچ آر سی پی کے بانی اراکین میں شامل ہیں، سیکریٹری جنرل رہی ہیں  اور آجکل کمیشن کی کونسل رکن ہیں۔ عالمی سطح کی نامور وکیل ہونے کے علاوہ، ان کا شمار  پاکستان میں انسانی حقوق کی تحریک کی بنیاد رکھنے والوں میں ہوتا ہے اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے قابلِ احترام محافظین میں شمار ہوتی ہیں۔

عالمی سطح پر وہ کئی نمایاں عہدوں پر براجمان رہی ہیں۔ وہ انسانی حقوق کے محافظین کے لیے اقوامِ متحدہ کی خصوصی مندوب، دارفر پر عالمی کمیشن برائے انکوائری کی رکن، غزہ پر یو این فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رکن، اور عالمی کمیشن برائے ماہرین قانون کے تشکیل کردہ پینل برائے نامور ماہرین قانون کی رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ پاکستان میں وہ سماج کے سب سے پِسے ہوئے اور غیرمحفوظ طبقوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی سخت مخالف کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

 

چئیرپرسن ڈاکٹر مہدی حسن کے ایماء پرِ

 

Category: Urdu

Comments are closed.