ایچ آر سی پی انسانی حقوق کے کارکن حیدر علی کی بازیابی کا مطالبہ کرتا ہے
پریس ریلیز
لاہور
02 دسمبر 2013
لاہور 2 دسمبر: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے انسانی حقوق کے کارکن اور ایڈووکیٹ مسٹر حیدر علی کے اغوا پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہیں مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے 27 نومبر 2013 کو اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ ضلعی عدالت سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ اس وقت سے ان کا کچھ اتا پتا نہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بلوچستان میں ایچ آر سی پی کے دو کارکنان کو نامعلوم حملہ آوروں نے ہلاک کر دیا تھا۔ ان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
ایچ آر سی پی نے بلوچستان کے حکام سے مسٹر حیدر علی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔اُن سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ حراست کے دوران حیدر علی کو اذیت کا نشانہ نہ بنایا جائے۔
(زہرہ یوسف)
چیئر پرسن ایچ آرسی پی
Category: Urdu